لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2024
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر رواں مہینے جاری رہے گی جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے ، فوٹو : آئی این پی

لاہور:

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صوبے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خشک موسم کے باعث  سردی کی شدت بڑھ گئی، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا راج بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جب کہ ائندہ 2 سے 3 روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہراورگردونواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، 
شہراورمضافات میں حدنگاہ 50 میٹرتک رہ گئی جب کہ سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،
ملتان اورگردونواح میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں