معروف کامیڈین محمود خان چل بسے

محمود خان کافی عرصے سے گردے اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک July 24, 2014
محمود خان نے اپنے 35 سالہ فنی کیرئیر میں اسٹیج شوز، ٹی وی ڈراموں اور ایک درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو : فائل

اپنی منفرد اداکاری سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین محمود خان طویل علالت کے بعد 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمود خان کافی عرصے سے گردے اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمود خان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

محمود خان نے اپنے 35 سالہ فنی کیرئیر میں اسٹیج شوز، ٹی وی ڈراموں اور ایک درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی منفرد ایکٹنگ سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ محمود خان نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گزارے اور اپنے حق کے لیے لاہور پریس کلب پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا لیکن اس کے باوجود نہ تو حکومت اور نہ ہی ساتھی اداکاروں نے نامور کامیڈین کا ساتھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں