وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کے پی میں امن کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور اور جیل میں بیٹھے ان کے لیڈر کی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حکومت 12 سال سے ہے وہ امن کروائیں۔ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں ناصر عباس صاحب کے پی میں سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے۔ کے پی میں امن کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے۔ ناصر عباس جیل جاتے ہیں بانی سے ملاقات کےلئے ان سے کہیں وہ کے پی میں امن کروائیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں کہا گیا ہمارے لوگ نہیں سزا نہ دیں اب کہتے ہمارے لوگ ہیں سزا کیوں دی۔ پہلے فیصلہ کر لیں آپ کے لوگ 9 مئی میں ملوث رہے یا نہیں۔ کیا جن کی ویڈیو آئی وہ جن تھے یا فرشتے۔ جن کی ویڈیوز ہیں ان کو تو سزا ملنی چاہئیے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ 2024 پنجاب کے عوام کےلئے اچھا ثابت ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پنجاب میں مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا سال مکمل ہونے والا ہے۔ 10 ماہ کی کارکردگی بہترین رہی۔ عہدے وسائل سب کے پاس ہیں۔ کے پی میں کرم و پارہ چنار سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہو رہے۔ بیٹی، بہن اور ماں کی طرح صوبے کی خدمت کی۔ فتنہ سیاست احتجاجوں و حالات خراب کرنے کی سیاست پنجابی پسند نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رمضان پیکج اور رمضان بازار موجود رہے۔ اگلے رمضان کےلیے بھی پروگرام کی تیاری ہے۔ روٹی کی قیمت کم ہوئی 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 12 روپے کمی ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کی بلوں میں 54 ارب روپے سے 14 روپے سستا یونٹ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال مفت ادویات ائیر ایمبولینس شروع کی سیاسی یتیموں نے اپنے دور میں ائیر ایمبولینس کی بات کی لیکن کوئی لایا نہیں۔ طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپس دی گئیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ نیوٹریشن پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کیا اور جھینگے کا منصوبہ شروع کیا گیا پہلے تو اعلانات ہوتے رہے لیکن کوئی کام نہ کر سکا۔ پنجاب میں بنجراراضی کو نوجوانوں کوجھیلنے کیلئے فراہم کریں گے۔ صوبائی حکومت روشن گھرانہ پروگرام ، ماڈل فش مارکیٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سبزی منڈی کالا شاہ کاکو کے قریب بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیں دھی رانی پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ دھی رانی پروگرام کے تحت لڑکیوں کو جہیز اور سلامی دیں گے۔ خواجہ سراؤں کےلیے تکنیکی پروگرام جلد شروع کریں گے۔ چھوٹے بچوں کی دل کی سرجریاں شروع ہوچکی ہیں۔ 500 بچوں کی ہارٹ سرجری مکمل ہوگئی ہے۔