پشاور:
خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ ضلع کلام میں پارہ منفی 5 تک گرگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں نوشہرہ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں رات اور صبح کے دھند موٹرویز اور ہائی ویز میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ کالام منفی 5، چترال لوئر، دیر بالا اور پاراچنار منفی 4، تخت بھائی اور دروش لوئر چترال منفی 2 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ ، سیدو شریف سوات ، کاکول اور تیمرگرہ منفی ایک رسالپور نوشہرہ صفر تک گر گیا۔