چرس اور جینیاتی تبدیلیوں میں تعلق کا انکشاف

محققین نے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے تقریباً 1,000 بالغوں کا مطالعہ کیا

1,000 سے زیادہ بالغوں کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ چرس کا استعمال انسانی جسم کے ایپی جینوم میں تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ایپی جینوم انسانی جسم میں سوئیچ کے ایک سیٹ کی طرح کام کرتا ہے جو جسم کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے جینز کو فعال یا غیر فعال کرتا ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر لائفینگ ہو نے وضاحت کی کہ ہم نے وقت کے ساتھ ساتھ چرس کے استعمال اور متعدد جینیاتی مارکروں کے درمیان تعلق کا مشاہدہ کیا۔

محققین نے تقریباً 1,000 بالغوں کا مطالعہ کیا جنہوں نے ایک طویل مدتی پچھلی تحقیق میں حصہ لیا تھا جس میں 20 سال کی مدت میں ان کے چرس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا سے خون کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے لیفینگ اور ان کی ٹیم نے ایپی جینیٹک تبدیلیوں کو دیکھا، خاص طور پر ڈی این اے میتھائلین کی سطح۔

ڈی این اے میں میتھائل گروپس کا اضافہ یا حذف سب سے زیادہ مطالعہ شدہ ایپی جینیٹک تبدیلیوں میں سے ایک تھا۔
ڈی این اے میں میتھائل جینومک ترتیب کو تبدیل کیے بغیر یہ جینیاتی سرگرمیوں کو تبدیل کرتا ہے۔

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ایپی جینیٹک تبدیلیوں اور چرس کے استعمال کا تعلق اس سے قبل خلیاتی اضافے، ہارمون سگنلنگ، انفیکشنز، اعصابی عوارض جیسے شیزوفرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر سے لگایا گیا تھا۔

Load Next Story