کراچی  میں عمارت کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی

آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی


ویب ڈیسک December 30, 2024

کراچی میں عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ میں مدینہ مسجد کے قریب عمارت کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ، ایمبولینس اور فائر فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔

فائراینڈ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن کیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ بھڑکنے کی وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں