وزیراعلیٰ سندھ کا سجاول میں غیرملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس

ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں، ایس ایس پی سجاول

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول کی حدود میں دو غیرملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سجاول پولیس فوری سیاحوں کے ساتھ رابطہ کرے اور انکو اپنی فیملیز کے ساتھ رابطے کے لیئے عارضی طور پر موبائل فون دیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سجاول نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں، آٹھ مشکوک لوگ گرفتار کیے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے، جلد موبائل لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے سی ایم سیکریٹریٹ کو آگاہی کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سجاول نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بتایا کہ میں نے دونوں غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی ہے، دونوں سیاحوں سے صرف موبائل فون چھینے گئے ہیں، نقد رقم یا نقصان نہیں  پہنچا، سی سی ٹی وی کی مدد سے موبائل لوٹنے والوں تک رسائی ہونے والی ہے۔

Load Next Story