دبئی؛ مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرانا پڑا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں فائر بریگیڈ کے عملے نے مال آف ایمریٹس کے قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت کی 10 سے 12 فلورز میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

امدادی ٹیموں کے بروقت پہنچنے اور فوری ریسکیو آپریشن کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گا۔ تاہم عمارت کے 3 فلورز کو نقصان پہنچا ہے۔

تاحال عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

یاد رہے کہ دبئی کثیر المنزلہ عمارتوں کے لیے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ یہ عمارتیں اس طرز پر بنائی گئی ہیں کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں رہائشی محفوظ رہیں۔

آج دبئی میں ہی ایک اور عمارت میں آگ لگ گئی تھی اور اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 

 

Load Next Story