اگر روزانہ پاستا کھائیں تو کیا اثرات مرتب ہونگے؟

پاستا صحت بخش یا نقصان دہ ہے، یہ پاستا کی قسم اور اسے تیار کرنے کے طریقہ پر منحصر ہے


ویب ڈیسک December 30, 2024

اگرچہ ہر روز پاستا کھانا نقصان دہ نہیں ہے، خاص طور پر اگر یہ دیگر غذاؤں کے ساتھ کھایا جائے۔
 

تاہم اس کے صحت بخش یا نقصان دہ ہونے کا تعلق پاستا کی قسم اور اسے تیار کرنے کے طریقہ پر منحصر ہے۔

روزانہ پاستا کھانے کے اثرات کیا ہوسکتے ہیں، درج ذیل تحریر کیے جارہے ہیں۔

کاربوہائیڈریٹ کی مقدار:

پاستا بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس ہے جو آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال خون میں شوگر کے اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

فائبر کی مقدار:

اگر بغیر چھنی گندم کا پاستا کھایا جائے تو اس سے فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو پیٹ بھرنے کے احساس اور جسمانی استحکام کو فروغ دے سکتی ہے۔ 

غذائیت کا ذریعہ:

اس کا زیادہ انحصار پاستا میں مِلے اجزا پر ہے۔ صحت بخش ساس کے ساتھ پاستا وٹامنز، معدنیات اور پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب چکن یا مچھلی جیسے پروٹین کے ذرائع کے ساتھ ملایا جائے۔

وزن کا انتظام:

اگرچہ پاستا بذات خود فطری طور پر موٹا نہیں کرتا لیکن زیادہ کیلوریز والی ساس وزن میں اضافہ کرسکتی ہے۔

غذائیت کی قسم:

دوسرے غذائی اجزا کو شامل کیے بغیر ہر روز پاستا کھانا انسانی جسم کو ضروری غذائی اجزا سے محروم کردیتا ہے اور ایک جیسی غذا کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں