ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنز کے دفاتر آج، کل رات گئے تک کھلے رکھنے کا حکم

ملک بھرمیں ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر آج اور کل 5 بجے کے بجائے رات گئے تک کھلے رکھنے کے احکامات جاری 


ویب ڈیسک December 30, 2024

ملک بھرمیں ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر آج اور کل 5 بجے کے بجائے رات گئے تک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر کھلے رہے۔

ٹیکس گزاروں نے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان نے ٹیکس جمع کرنیوالی مجاز بینک برانچوں کو احکامات جاری کیے۔ 

مرکزی بینک کے احکامات کے مطابق آج اور کل نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک کی ٹیکس جمع کرنیوالی برانچیں رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں