محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی طرح بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے حوالے سے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی آبر آلو رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور قلات 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور ڑوب میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔