سلمان خان جام نگر کے لوگوں سے حسد کیوں کرتے ہیں؟

سلمان خان نے امبانی کی طرف سے سالگرہ منائے جانے کے بعد کہا کہ وہ جام نگر کے لوگوں سے حسد کرتے ہیں

فوٹو : فائل

سلمان خان نے امبانی کی طرف سے سالگرہ منائے جانے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جام نگر کے لوگوں سے حسد کرتے ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں جام نگر میں اپنی 59 ویں سالگرہ منائی تھی، جس کی تقریب امبانی کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کے بعد سلمان خان نے اننت امبانی اور رادھیکا امبانی کے ساتھ ایک مال کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شاپنگ مال میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کو اپنے درمیان دیکھ کر مداح پرجوش ہوگئے۔ سلمان خان نے بھی ہاتھ ہلا کر مداحوں کے جوشیلے نعروں کا جواب دیا۔

ایک اور ویڈیو میں سلمان، رادھیکا اور اننت امبانی کو ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسٹیج پر سلمان نے ہجوم کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور بتایا کہ وہ ان سے کتنا حسد کرتے ہیں۔

سلمان نے کہا ’’آپ لوگ خوش قسمت ہو کہ آپ جام نگر میں رہتے ہو۔ میں اس جگہ پر آتا ہوں لیکن آپ یہاں رہتے ہیں۔ یہ بہت خوبصورت جگہ جنت کی طرح ہے، جیسے جنت ہی ہے۔ مجھے آپ لوگوں پر رشک آتا ہے، آپ لوگوں سے حسد محسوس ہوتا ہے۔‘‘

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے