گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میں مثبت کام میری جانب سے ہو رہے ہیں، اگر اپوزیشن ہے تو میری ہی جانب سے ہے اور میں اکیلا ہی اپوزیشن ہوں۔
لاہور میں بین المذاہب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ایک پیغام دیا ہم سب پاکستانی ہیں اور بھائی ہیں، یہ خوبصورت پیغام ہے، دو چیزوں کو آپس میں ملایا۔
ان کا کہنا تھا کہ قاید اعظم نے ملک بنا کر دیا اور ہماری راستہ دیکھایا، ہم سارے لوگ گرجا گھروں مندروں میں جا کر پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ہم سب کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بہتری اور دفاع کے لئے کرسچن، ہندو، سکھ کیمونٹی کی قربانیاں ہیں، انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو ادارہ مہناج کی رکن تھیں، محترمہ کا جو مہناج القران کے ساتھ تعلق تھا وہ پیپلز پارٹی کا بھی تعلق ہے، پیپلز پارٹی اور مہناج القران اکھٹے کام کررہے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مدارس بل کے حوالے سے دستخط ہوگئے، اس کے بعد بھی بہت سارا کام کرنے کی ضرورت ہے، مہناج القران میں دنیاوی تعلیم اور مذہبی تعلیم یہاں دی جارہی ہے، اس طرح کے مدارس جن کی چیزیں سامنے ہیں، فنڈز کہاں سے آرہے ہیں، آگر کیمپس بنا رہے ہیں اسکے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت میں مثبت کام میری جانب سے ہو رہے ہیں اوراگر اپوزیشن ہے تو میری ہی جانب سے ہی، اور میں اکیلا ہی اپوزیشن ہوں۔