پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں-مریم نواز شریف

ترقی یافتہ پاکستان یو اے کی خواہش ہے، سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی


ویب ڈیسک December 30, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازسے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لیے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انفرااسٹرکچر، صحت ، تعلیم اور توانائی کے شعبے میں یو اے ای کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی،گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی تعریف کی۔ یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ پاکستان یو اے ای کی خواہش ہے۔ اس سفر میں پاکستانی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں مزید پروجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں