92 سال کی عمر میں آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پرفارمنس پر مداح حیران
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے اپنے کانسرٹ میں کرن اوجلا کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنی آواز اور انداز میں پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
وکی کوشل پر فلمایا گیا فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کا گانا ’’توبہ توبہ‘‘ کرن اوجلا کی آواز میں فلم میں شامل کیا گیا تھا۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا گاتے ہوئے وکی کوشل کے مشہور ڈانس اسٹیپس بھی گانے کے ساتھ پرفارم کیے، جس سے شرکا محظوظ ہوئے۔
لیجنڈری گلوکارہ کی ’’توبہ توبہ‘‘ گاتے ہوئے پرفارمنس انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو کہ خوب وائرل ہورہی ہے۔