وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر مری میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دفتر فعال

خاص حکمت عملی کے تحت دیگر  اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ترجمان


ویب ڈیسک December 30, 2024
آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مریم نواز:ٖفوٹو:فائل

لاہور:

پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کے فیصلے کے تحت وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر مری میں پی آر اے آفس کے فعال ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

ترجمان پی آر اے نے کہا کہ چند ماہ پہلے ہی بہاولپور، شیخوپورہ، قصور میں آفیسز بھی آپریشنل کیے  گیے تھے، ایڈیشنل کمشنر  میڈم مرزیا سلیم  کو مری  کا چارج سونپا گیا ہے، ٹیکس د ھندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے میٹنگز شروع کر دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر  اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اس کے علاوہ ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگئی، نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی۔

ترجمان نے کہا کہ دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا، جلد ہی  جہلم  میں بھی  پی آر اے آفس   کھول دیا جائے  گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں