بلیاں چنچل اور پیارے جانوروں میں سے ایک ہیں جنہیں بہت سے لوگ پالنا پسند کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنے مالکان کو کاٹنے جیسے غیرمعمولی رویے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
کچھ لوگ لاعلمی میں بلیوں کے اس رویے کو ایک مستقل خطرے سے تعبیر کردیتے ہیں لیکن حقیقت میں ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
بلی کے کاٹنے کی بہت سی وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
کھیل:
کاٹنا بلی کی نشوونما اور کمیونکیشن کا ایک حصہ ہوتا ہے خاص طور پر جب وہ بلی کے بچے ہوں۔
زیادہ پرجوش:
بلیاں اس وقت بھی کاٹ سکتی ہے جب وہ زیادہ جذباتی (excited) ہوں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی بلی کو زیادہ توجہ دے رہے ہوں یا اسے اپنی انگلیوں سے کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہوں۔
خوف یا اضطراب:
بلیاں جب خوفزدہ یا پریشان ہوتی ہیں اور خاص طور پر ان کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ بھی نہ ہوں، تب بھی ایسا کرسکتی ہیں۔
درد یا بیماری:
بلی اس وقت بھی کاٹتی ہے جب وہ کسی جسمانی تکلیف میں یا کوئی بیماری ہو جیسے کان میں انفیکشن، دانتوں کی بیماری یا گٹھیا۔
دانت نکلنا:
بلی کے بچے بالغ بلیوں سے زیادہ کاٹ سکتے ہیں کیونکہ ان کے دانت نکل رہے ہوتے ہیں۔
دریافت کرنا:
بلیوں کے بچے اپنے ماحول سے مزید مانوس ہونے اور اس کے بارے میں جاننے کی کوشش میں آپ کو کاٹ سکتے ہیں۔