نوجوان نے اپنی والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کروا دی، ویڈیو وائرل

عبدالاحد نے اپنی والدہ کا 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ نکاح کروا دیا


ویب ڈیسک December 30, 2024

اپنی والدہ کی 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ شادی کروانے والے پاکستانی نوجوان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکے عبدالاحد کی کہانی کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جس نے اپنی والدہ کا 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ نکاح کروا دیا۔

سوشل میڈیا پر عبدالاحد نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح اس نے اپنی ماں کی شادی کروائی اور اصرار کیا کہ وہ زندگی میں خود کو دوسرا موقع لازمی دیں۔

نکاح کی اس ویڈیو میں عبدالاحد نے بتایا کہ ’’گزشتہ 18 سال میں، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ کس طرح اپنی والدہ کو اپنی حیثیت کے مطابق بہترین زندگی فراہم کروں، کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف کردی‘‘۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’'میری والدہ بھی اپنی پرسکون زندگی گزارنے کی حقدار ہیں، اسی لیے بطور بیٹا میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میں نے اپنی والدہ کے اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آمادہ کیا کہ زندگی میں دوسرا چانس ضرور لیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا جو میں نے لیا لیکن میری زندگی میں میری والدہ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے‘‘۔

عبدالاحد کی جانب سے اپنی والدہ کی دوسری شادی کرانے کی کہانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور سب سے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی والدہ کےلیے دعائیں لکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں