پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہو گئی

رواں سال ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی


ویب ڈیسک December 30, 2024

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔

لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 68 ہو گئی ہے جب کہ ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا 10 واں پولیو کیس ہے۔

جاری سال کے دوران 27 کیسز کا تعلق بلوچستان، 20 کا خیبر پختونخوا، 19 کا سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے  سامنے آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں