مصر کی پولیس اکیڈمی میں زوردار دھماکا؛ 3 اہلکار ہلاک

مصر میں پولیس اکیڈمی میں ہونے والے دھماکے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کی حالت نازک ہے


ویب ڈیسک December 30, 2024

مصر کے دارالحکومت میں پولیس اکیڈمی کے اندر خوفناک دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اکیڈمی کے اندر ہونے والا دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کو خودکش حملہ سمجھا گیا اور مزید نفری بھی طلب کرلی گئی۔ امدادی کاموں کے دوران 5 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جن میں سے 3 اہلکاروں کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ مزید دو کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک گیس سلنڈر دھماکا تھا جو معمول کی صفائی ستھرائی کے دوران غفلت کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں