میرپور، آزاد کشمیر:
میر پور آزاد کشمیر میں خیبر پختونخوا سے لائے گئے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔
ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خاورعلی شوکت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرکے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پکڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی میرپور کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ سمیت 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے مال مسروقہ بھی برآمد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف 19 مقدمات درج کئے گئے، 34 منشیات فرشوں کو گرفتار کے 5 کلو چرس، آئس اور سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کی۔