سلمان خان نے ایشوریا کو 17ویں منزل سے کودنے کی دھمکی کیوں دی؟

مشہور اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلقات ہمیشہ سے تنازعات کی زد میں رہے ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2024

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلقات ہمیشہ سے تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 2001 میں دونوں کے درمیان ایک سنگین جھگڑا ہوا جس میں سلمان خان نے ایشوریا کو 17ویں منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایشوریا نے سلمان کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکا۔ سلمان خان رات کے وقت ان کے دروازے پر دستک دے رہے تھے، لیکن ایشوریا نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس دوران، سلمان نے غصے میں آ کر دھمکی دی کہ اگر دروازہ نہ کھولا گیا تو وہ عمارت کی 17ویں منزل سے کود جائیں گے۔

بالآخر، یہ جھگڑا رات 3 بجے ختم ہوا جب ایشوریا نے سلمان کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اس واقعے نے سلمان اور ایشوریا کے رشتے میں مزید تناؤ پیدا کر دیا۔

بعد ازاں، سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اس واقعے کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ ان کے الفاظ میں: "اگر کسی رشتے میں لڑائی جھگڑا نہ ہو تو اس میں محبت نہیں ہوتی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ایشوریا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لیکن جھگڑے ان کے رشتے کا حصہ تھے۔

2002 میں، ایشوریا رائے نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان کا رویہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں