کمشنر کراچی کی شہر بھر میں احتجاج اور دھرنے مؤخر کرنے کی اپیل

کراچی پرامن لوگوں کا شہر ہے، عوامی مشکلات کے پیش نظر دھرنا ختم کیا جائے، سید حیدر نقوی


ویب ڈیسک December 30, 2024

کمشنر کراچی نے شہر میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنوں کو مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حیدر نقوی نے پارا چنار کے حوالے سے شہر کے 17 مقامات پر دھرنے دینے والی مذہبی جماعت سے اپیل کی کہ وہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے احتجاج و دھرنے مؤخر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پرامن لوگوں کا شہر ہے جہاں لوگوں نے بہت اذیت اور کربناک ماضی دیکھا ہے، ہمیں اپنے شہر کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں