حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا، نوٹیفکیشن جاری

2 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔

2 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Load Next Story