وزیراعظم سے افغانستان میں تعینات پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

محمد صادق خان نے ملاقات میں وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورۂ افغانستان پر بریفنگ دی


ویب ڈیسک December 30, 2024
فوٹو پی آئی ڈی

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندۂ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورۂ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب چند روز قبل پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس پر افغان حکومت نے سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں