جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی، حافظ نعیم

حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔

شعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کشمیر ریاست کے آزاد خطوں کے مسائل حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی و سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی اور کشمیر کے معامنلے پر جماعت اسلامی نے مرکزی حکومتوں کو متوجہ کیا اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے آزاد خطوں کو بااختیار بنا کر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایاجائے، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتخابات پر وفاقی و صوبائی حکومتیں مداخلت سے اجتناب کریں۔

Load Next Story