خیبرپختونخوا؛ رواں سال فتنہ الخوارج کے 270 دہشتگرد مارے، 802 گرفتار کیے گئے

خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی


اسٹاف رپورٹر December 30, 2024

پشاور:

کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پولیس کے ڈیٹاکے مطابق رواں سال فتنہ الخوارج کے 270 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 802 گرفتار کیے گئے، دہشتگردی کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح 38 فیصد رہی۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پولیس کے ڈیٹا کے مطابق رواں سال فتنہ الخوارج کے 270 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 802 گرفتار کیے گئے، دہشتگردی کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح 38 فیصد رہی۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری میں ملوث 132 ملزمان اور 13 اغوا کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مختلف جرائم کی 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں۔

خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس ترمیمی بل 2024 منظور کیا گیا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12ہزار601 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیے گئے اور67 ہزار 938 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا۔ اس دوران صوبے بھر میں 19 ہزار481 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 7 خودکش جیکٹیں، 160 ہینڈ گرنیڈ، 6 راکٹ لانچر، 6 ہزار700 شاٹ گن، 50 ہزار پستول اور 5 لاکھ سے زائد کارتوس برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال خیبر پختونخوا پولیس کے 149 سپاہی شہیداور 232 زخمی ہوئے ہیں جبکہ انسداد منشیات اور دیگر کارروائیوں میں 28 ہزار کلوگرام سے زائد مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں