خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان

اس سے قبل اسکول 31 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا
Express NewsExpress News

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میدانی علاقوں کے اسکولوں میں 23 سے اکتیس دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 23 سے 28 فروری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

Load Next Story