میکا سنگھ نے اے آر رحمان اور جاوید اختر کا نام استعمال کرکے کیسے مشہوری حاصل کی؟ 

گلوکار نے بتایا کہ وہ جاوید اختر کی تعریف حاصل کرنے کے لیے ان کے کان تک کھینچ چکے ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2024

ممبئی: معروف گلوکار میکا سنگھ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ہٹ گانے ‘ساون میں لگ گئی آگ’ کے آغاز اور مشہور شاعر جاوید اختر کے ساتھ دلچسپ واقعات کا ذکر کیا۔ 

میکا نے انکشاف کیا کہ اپنے ابتدائی دنوں میں وہ اپنی موسیقی اور شاعری کو مشہور کرنے کے لیے اسے جاوید اختر اور اے آر رحمان سے منسوب کر دیتے تھے۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ وہ جاوید اختر کی تعریف حاصل کرنے کے لیے ان کے کان تک کھینچ چکے ہیں۔ 

ایک ایوارڈ شو کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں جاوید صاحب سے بہت محبت کرتا ہوں، لیکن وہ مجھ پر کبھی توجہ نہیں دیتے تھے۔ ایک بار میں نے ان کا کان کھینچا اور ان کے پاؤں چھوئے، لیکن وہ صرف ’جاؤ‘ کہہ کر ہنس دیے۔"

میکا نے اے آر رحمان کے ساتھ ایک مزاحیہ غلط فہمی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا، "میں اپنی کمزور انگلش کی وجہ سے گھبرا رہا تھا اور غلطی سے یہ کہہ دیا کہ ’ایک دن آپ میرے ساتھ کام کریں گے،‘ جب کہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ ’ایک دن میں آپ کے ساتھ کام کرنے کی امید کرتا ہوں۔"

میکا نے بتایا کہ گانے کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کے لیے انہوں نے کہا کہ اس کے بول جاوید اختر نے لکھے ہیں اور موسیقی اے آر رحمان کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں