منگنی کی فوٹوشوٹ کرانیوالے جوڑے کی انگوٹھی برف میں کھوگئی

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بھرپور کوشش کے بعد انگوٹھی بالآخر تلاش کرلی گئی


ویب ڈیسک December 31, 2024

برفباری میں منگنی کی فوٹو شوٹ کرانے والے امریکی جوڑے کی انگوٹھی برف میں کھو گئی۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کِم زو اور فِل موئی یوٹاہ کے پارک سٹی میں منگنی کی فوٹو شوٹ میں مصروف تھے جب فوٹوگرافر سبرینا بوہلکے نے زو کی انگلی سے ان کی انگوٹھی کو غائب دیکھا۔

فِل موئی کا کہنا تھا کہ فوٹو شوٹ کو 10 منٹ ہی گزرے تھے کہ انگوٹھی کھو گئی۔ ان دونوں کو مایوسی ہو رہی تھی۔

جوڑا، فوٹوگرافر اور متعدد راہگزر دو گھنٹوں تک برف میں انگوٹھی ڈھونڈتے رہے۔ پارک سٹی اسکی پیٹرول مدد کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لے کر آیا لیکن بالآخر فِل موئی کو برف میں چمکتی ہوئی مل گئی۔

کِم زو نے بتایا کہ جیسے ہی انگوٹھی فل کو ملی تو وہ چیخا ’مجھے مل گئی‘ اور وہ خوشی سے رونے لگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں