پشاور:
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں پاکستان کو بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب پشاور کی تین بہنوں نے اسکواش مقابلوں میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔
اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ میں ماہ نور نے علی نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ماہ نورعلی نے فائنل میں انڈیا کی دیونشی جان کو شکست دی جبکہ سحرش علی اور مہوش علی نے کانسی کے تمغے جیت لیے۔