پاکستانی نوجوان سکواش کھلاڑی اذان علی خان نے انڈر 17 اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق اذان علی خان نے فائنل میں سویٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دی۔ایونٹ میں، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا سمیت 22 ممالک شامل تھے۔
اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں ہوگی۔
اذان علی کا کہناہے کہ وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ برٹش اوپن میں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں۔