لاہور؛ ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

ملزمان 67 ہزار لوٹنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے


سید مشرف شاہ December 30, 2024

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں نہ تھم سکیں، پنجاب سوسائٹی کا رہائشی ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر بھی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر احمد کمال کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا متاثرہ شہری احمد کمال کی درخواست پر سبزہ زار پولیس نے اغواء، بھتہ خوری اور پولیس آرڈر 2002ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار 4 پولیس اہلکاروں نے منڈی اسٹاپ کے قریب کار سوار شہری احمد کمال کی گاڑی روکی اور ایک اہلکار گاڑی میں بیٹھ کر گن پوائنٹ پر ہراساں کرتا رہا جبکہ دیگر اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے احمد کمال سے 27 ہزار اور کلثوم بی بی سے 40 ہزار بٹور لیے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان 67 ہزار لوٹنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، سبزہ زار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں