ہالی ووڈ سے دس گنا بہتر فلمیں بنا سکتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستانی فلمیں کسی سے کم نہیں، فلم اور ڈرامہ رائٹر


ویب ڈیسک December 30, 2024

پاکستان کے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران پاکستانی فلموں کو ہالی ووڈ فلموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تخلیقی صلاحیت وسائل کی محتاج نہیں ہوتی، اور اگر انہیں ہالی ووڈ جیسا ایک تہائی بجٹ بھی دیا جائے تو وہ اس سے دس گنا بہتر فلم بنا سکتے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ کونسی پاکستانی فلم یا ڈرامہ ہالی ووڈ میں بنایا جا سکتا تھا، تو خلیل الرحمٰن قمر نے جواب دیا: "میں ہالی ووڈ کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہوں۔ آپ لوگ بچوں جیسی باتیں کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ وسائل کے معاملے میں ہالی ووڈ آگے ہو سکتا ہے، لیکن تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستانی فلمیں کسی سے کم نہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا مزید کہنا تھا: "ہم یہاں نہ ہونے کے برابر وسائل میں بھی اچھی فلمیں بناتے ہیں، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری تخلیقی صلاحیت ہالی ووڈ سے زیادہ ہے۔ اگر ہمیں ان کے وسائل کا تھوڑا سا حصہ بھی مل جائے تو ہم ان سے کہیں بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں۔"


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں