پی ایس ایل 10: ایک اور جنوبی افریقی کھلاڑی لیگ کے لیے دستیاب

پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ہائی پروفائل بین الاقوامی کھلاڑیوں کے سائن اپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک December 30, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ہائی پروفائل بین الاقوامی کھلاڑیوں کے سائن اپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسین نے بھی پی ایس ایل 10 کے لیے سائن اپ کر لیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔

اس کے علاوہ ٹام کوہلر-کیڈمور نے بھی پی ایس ایل10 کیلئے اپنا نام درج کروایا ہے۔

انکے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں