پی ٹی آئی کی شرائط مذاکرات نہ کرنے والی بات ہے، وزیر دفاع

ہمیں پی ٹی آئی سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی اور رویے کو محتاط رکھنا ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک December 30, 2024

اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی شرائط ایسی ہیں کہ مذاکرات ہی نہ کیے جائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شرائط مذاکرات نہ کرنے والی بات ہے، نہیں معلوم پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کو بانی کی طرف سے یہ مینڈیٹ گیا ہے یا پھر نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کے معاملے پر محتاط رہتے ہوئے پر پی ٹی آئی سے امید رکھنی چاہیے، ان کیساتھ فوری بہت زیادہ امیدیں وابسطہ نہیں کرنی چاہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے بہت سنجیدہ لوگ مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں، اسپیکر ایاز صادق ان تمام معاملات کو آگے لےجانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا پاکستان اپنے اندورنی معاملات میں کسی قسم کی بین الاقوامی مداخلت قبول نہیں کریگا اور نہ ہی کسی کی ڈکٹیشن لی جائے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہماری اندرونی سیاست میں مداخلت کرے، امریکا میں کیا ہوتا ہے ہم نے کبھی بات نہیں کی، وہاں بھی سیاسی روایات کچھ اچھی نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں