سندھ میں برڈ ہنٹنگ سیزن کیلیے350 پرمٹ جاری

جاری کردہ پرمٹس کےتحت مرغابیوں،تیتراورسینڈزگروزکا شکارکیا جاسکتا ہے، محکمہ سندھ وائلڈ لائف

کراچی:

محکمہ سندھ وائلڈ لائف نے گیم برڈ ہنٹنگ سیزن برائے2024/2025کے لیے 350سے زائد پرمٹ جاری کردیے، جاری کردہ پرمٹس کےتحت مرغابیوں،تیتراورسینڈزگروزکا شکارکیا جاسکتا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تیترکی فی پرمٹ حد10اوردیگرپرندوں کی 15ہے،3نومبرسے جاری ہنٹنگ سیزن نئے سال کے 28فروری تک جاری رہےگا، جاری کردہ پرمٹس کےتحت مرغابیوں، تیتراورسینڈزگروزکا شکارکیا جاسکتا ہے،3نومبرسے جاری ہنٹنگ سیزن نئے سال کے 28فروری تک جاری رہےگا۔

 تیترکا شکارکرنے کی اجازت صرف اتوارکوہوگی جبکہ مرغابی اورسینڈ گروزسمیت دیگر پرندوں کا شکار ہفتہ واتوارکوکیا جاسکتا ہے،بٹیروں کےشکارکے لیے فی پرمٹ بیگ کی حد 50ہے،بیٹروں کا شکارجمعے کے علاوہ باقی دنوں میں کیے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹرسندھ وائلڈ لائف ممتازسومروکے مطابق پاکستان کا شماردنيا کے ان ممالک میں ہوتا ہے،جہاں نان بریڈنگ سیزن میں مختص کردہ علاقوں میں شکار کرنے کی قانونی اجازت ہوتی ہے،پاکستان کےصوبہ سندھ میں معتدل موسمی حالات کے پیش نظر پرندوں کی کئی اقسام موجود ہیں،ان پرندوں میں بھورا تیتر،کالا تیتر،پٹ تیتراورمختلف آبی پرندے شامل ہیں۔

پاکستان کا شمار دنيا کے ان ممالک میں ہوتا ہے،جہاں نان بریڈنگ سیزن میں مختص کردہ علاقوں میں شکارکرنےکی قانونی اجازت ہوتی ہے،شکار کے لیےممنوع قراردیےگئےعلاقوں میں کھیرتھرنیشنل پارک،تمام وائلڈ لائف سینکچوریز، کینٹونمنٹ ایریاز،شہری ودیہی رہائشی حدود شامل ہیں۔

ان کا کہناہے کہ شکارکےسیزن میں قوانین کے مطابق وائلڈ لائف ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے،سندھ وائلڈ لائف اہلکاروں کو پابند بنایا گیا ہےکہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کرکے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائیں، شکار کے لیے اجازت شدہ دنوں میں محکمہ جنگلی حیات سندھ کا عملہ مسلسل گشت پررہےگا،عملے میں فیلڈ آفیسرز، انسپکٹرز اور واچرز اور دیگرعملہ قوانین کےنفاذ کے لیے معمول کے گشت پررہیں گے۔

قوانین کےمطابق غروب آفتاب کے بعد شکارممنوع ہے،ممتازسومروکے مطابق پرندوں کے شکارکے لیے ڈیکوائے فکس کرنا،جال کےذریعےپکڑنا اورانکا کاروبارکرنا غیر قانونی عمل ہے،جس کی سختی سے ممانعت ہے اورخلاف ورزی پرقانونی کاروائی کی جائیگی،تیتر اور مرغابی کے شکار کے لیے کچھ کو اضلاع کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، جن میں ضلع سانگھڑ، ضلع نوابشاھ، ضلع نوشہرو فیروز،ضلع تھر پارکر شامل ہیں۔

مجازاتھارٹی کی طرف سےمحکمہ جنگلی حیات سندھ کو دیے گئےاحکامات کے مطابق شکارکےسیزن میں دیگرجنگلی حیات کے تحفظ کواورقوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائےگا،تیتر و مرغابی کےشکارکی قانونی اجازت والے دن مسکن کی حدود میں موجود قانونی پرمٹ رکھنے اور بیگ لمٹ پرعمل کرنے والےشکاریوں کو بلاوجہ ہراساں کرنے والےعناصرکی بیخ کنی کی جائیگی اورایسےعمل کا ارتکاب کرنے والےعناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

Load Next Story