بیٹے اور بیٹی کی الگ رنگت پر ٹوئنکل کھنہ کا خوبصورت ردعمل

میرے بچوں آراؤ اور نیتارا کی جلد کی رنگت میں فرق ہے، جہاں بیٹے کی رنگت صاف ہے، وہیں بیٹی کی رنگت قدرے کم ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک December 30, 2024

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ لوگ ہمیشہ ان کے بیٹے اور بیٹی کی رنگت کا موازنہ کرتے ہیں، لیکن وہ اپنے بچوں کو خود کو جیسے ہیں ویسے قبول کرنے کی تعلیم دیتی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ  نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچوں آراؤ اور نیتارا کی جلد کی رنگت میں فرق ہے۔ جہاں بیٹے کی رنگت صاف ہے، وہیں بیٹی کی رنگت قدرے کم ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ساحل سمندر پر گئے تو ان کی بیٹی نیتارا نے کہا کہ اسے اتنی زیادہ سن بلاک لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی جلد کو اس کی ضرورت نہیں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ یہ باور کراتی ہیں کہ وہ بہت خاص اور خوبصورت ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب ان کا پہلا بچہ پیدا ہوا تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد رنگت کے موازنہ کے بارے میں زیادہ آگاہ ہو گئیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے اس بات پر زور دیا کہ رنگت کا موازنہ ایک عام بات ہے، خاص طور پر ہندوستان میں، اور وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ یہ یقین دلانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ جیسی بھی ہے، شاندار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں