ویرات کوہلی کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ سنیل گواسکر نے بتادیا

گواسکر نے کوہلی کی تکنیک میں مسئلے کی نشان دہی کی


ویب ڈیسک December 30, 2024

بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے کوور ڈرائیو کھلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر تکنیک میں مسئلے کی نشان دہی کر دی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے بتایا کہ ویرات کوہلی جب ڈرائیو کھلنے جاتے ہیں تو اپنا پیر بال کی جانب لے کر جانے کے بجائے سیدھا لے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بال کی جانب پیر لے کر جاتے ہیں تب زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ گیند آپ کے بلے کے درمیان سے لگے۔

واضح رہے میلبرن ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

ویرات کوہلی پہلی اور دوسری اننگ میں بالترتیب 36 اور پانچ رنز اسکور کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں