شمالی غزہ میں اسرائیلی دفاعی فورسز کا ایک فوجی ہلاک، 8 زخمی
پیر کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل- حماس چھڑپوں کے دوران اسرائیلی دفاعی فورسز کا ایک فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پیر کے روز شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 23 سالہ اسرائیلی فوجی یوریل پیریٹز ہلاک ہوگیا۔
آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فوجی شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں ایک عمارت کے اندر بیٹھے تھے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا پیریٹز ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اتوار کو بھی ایک فوجی ہلاک ہوا تھا 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 825 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔