واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی صارف سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکے گا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے نیا ٹول ’چیٹ ود اس‘ متعارف کرنے پر کام کر رہی ہے۔

زیر آزمائش ٹول کی نشان دہی واٹس ایپ بِیٹا انفو نے کی۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویب کلائنٹ کمپنی کی آفیشل سپورٹ ٹیم سے کسی بھی وقت بغیر کسی دوسری ایپلی کیشن کے رابطہ کر سکیں گے۔

کوئی بھی صارف ویب ورژن کے ذریعے براہ راست سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

نیا چیٹ ود اس آپشن صارفین کو ایپ کے ہیلپ سیکشن میں دستیاب ہوگا۔ جب بھی اس آپشن پر کلک کیا جائے گا، یہ اسکرین پر ایک تنبیہ ظاہر کرے گا۔ پوپ اپ میسج صارفین کو آگاہ کرے گا کہ جلد ہی انہیں سپورٹ ٹیم کی جانب سے مدد موصول ہوگی۔

Load Next Story