کورنگی جمعہ گوٹھ میں شیر خوار بچی گرم پانی گرنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئی۔
کورنگی جمعہ گوٹھ ٹی بی اسپتال کے قریب گھر میں جھلس کر شیر خوار بچی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے بچی کی شناخت دو سالہ سدرۃ المنتہیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر گرم پانی گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، ڈاکٹر بچی کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔