لاہور:
تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ سے جتنا میں واقف ہوں یہ ایک غیر متوقع ملک ہے، جہاں کہنے کو آئین ہے، لیکن آئین میں عوام کے حقوق نہیں ہیں۔
سسٹم کو آپ جمہوریت کہتے ہیں، جمہور کا مطلب ہوتا ہے عوام ، عوام کے جو حالات ہیں وہ آپ کے بھی سامنے ہیں اور میرے بھی سامنے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں ٹریننگ ہے تقریباً ہزار سالہ رعایا گیری کی، آپ نے آٹھ سو سال ایک شہری کے طور پر نہیں گزارے، رعایا کے طور پر گزارے ہیں۔
اب بھی کیا ہے ملک میں فلاں کو اٹھا لو، فلاں کو اٹھا لیا، ریاستیں اس طرح نہیں ہوتیں، ہماری بنیادیں ہی جھوٹ ہیں، آپ کا تمام سول سروس کا سسٹم، جوڈیشل سسٹم، آپ کا پولیٹیکل سسٹم، آپ کا تو کچھ ہے ہی نہیں۔
تاریخ کو مسخ کرنے والی قوموں کو تاریخ مسخ کر دیتی ہے، ہمیں ہسٹری کو اپنانا نہیں ہے، حقائق کو اپنانا ہے۔
پاکستان کے حکمران طبقات ہیں، اتنے، ڈھیٹ، بے شرم اور بے حیا ہیں ان کو نہیں پتہ ستتر سال ہوگئے ٹکے کی ایجوکیشن نہیں۔