قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز

انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں


خبر ایجنسی December 31, 2024

کراچی:

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج آخری روز ہے۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔ 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں