پاکستانی نژاد برطانوی شہری گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف حکام


ویب ڈیسک December 31, 2024

پشاور ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ٹرالی بیگ سے 10.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات مہارت سے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف کے مطابق ملزم پشاور سے براستہ دوحہ، لندن کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ سی این ایس ایکٹ کے تحت مزیدتحقیقات کی جاری ہیں۔ اسمگلر غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے جدید طریقے اور فضائی راستے استعمال کرتے ہیں۔ اے این ایف قومی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں