الجزائر کا طیارہ گر کر تباہ عملے کے 6ارکان سمیت 116مسافرہلاک

پروازاے ایچ 5017 نے واگا ڈوگو سےدارالحکومت کیلئے اڑان بھری لیکن 50 منٹ کے بعد ہی اس کارابطہ کنٹرول ٹاورسے منقطع ہوگیا


ویب ڈیسک July 24, 2014
طیارے کو خراب موسم کے باعث روٹ بدلنے کا کہا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

الجزائز کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6ارکان سمیت 116 مسافر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی قومی ایئر لائن کی پرواز اے ایچ 5017 نے بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجزائرشہر کے لیے اڑان بھری لیکن 50 منٹ کے بعد ہی اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 116 افراد سوار تھے جب کہ طیارے میں کل 138 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ بورکینا فاسو کے ٹرانسپورٹ کے وزیر جین برٹن کا کہنا ہے کہ طیارے کو خراب موسم کے باعث روٹ تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا لیکن طیارے کی تباہی کی صحیح وجوہات مکمل تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی، طیارے میں سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق فرانس سے تھا۔

واضح رہے کہ مارچ 2003 میں بھی الجزائر کا بوئنگ 737 طیارہ دارالحکومت کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 102 افراد ہلاک اور خوش قسمتی سے ایک شخص بچ گیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں