2024 ملائیکہ اروڑا کیلئے کیسا سال رہا؟ اداکارہ کا بیان

آپ نے مجھے دکھایا کہ زندگی کتنی مختصر ہے، ملائیکہ اروڑا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے 2024 کو اپنے لیے ایک مشکل ترین سال قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے سال بھر کے تجربات اور اسباق کا ذکر کیا۔

ملائیکہ نے بتایا کہ یہ سال ان کے لیے چیلنجز سے بھرپور اور جذباتی طور پر مشکل رہا۔ 51 سالہ اداکارہ نے اس سال اپنے سوتیلے والد کے انتقال کا صدمہ برداشت کیا جن سے وہ بےحد محبت کرتی تھیں اور اداکار ارجن کپور کے ساتھ ان کا تعلق بھی ختم ہو گیا۔

سال کے اختتام پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں ملائیکہ نے کہا کہ وہ 2024 سے نفرت نہیں کرتیں، لیکن یہ ان کے لیے زندگی کے کئی اہم سبق سیکھنے کا سال ثابت ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے دکھایا کہ زندگی کتنی مختصر ہے اور سکھایا کہ خود پر زیادہ اعتماد کرنا چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے مجھے یہ سمجھایا کہ میری صحت، چاہے وہ جسمانی ہو، جذباتی ہو یا ذہنی، سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔‘

ملائیکہ اروڑی نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں ابھی بھی ان کے لیے ایسی ہیں جنہیں وہ نہیں جانتی، لیکن وہ پرُامید ہیں کہ وقت کے ساتھ وہ ان کی وجوہات اور مقاصد کو سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے