ریشم کی اب تک شادی کیوں نہیں ہوئی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اب شادی کروادے، ریشم


ویب ڈیسک December 31, 2024

پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے جو انہوں نے اللّٰہ کے گھر مانگی تھی۔

چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کی، جس کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

ریشم نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔

اس موقع پر ریشم نے دیا کی کہ ’یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔‘

اداکارہ کے مطابق ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، یہ وہ نہیں جانتیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کی شادی کروا دے۔ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا تھا، مگر بعد میں دوبارہ کام شروع کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے لنگر کا کھانا بناتی ہیں تاکہ غریبوں میں تقسیم کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں