ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر رات گئے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

حملے کے بعد جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

پشاور:

چیک پوسٹ پر رات گئے ہونے والے حملے میں پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے داربن چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار عصمت اللہ ہے جب کہ ایک مزدور کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاں بحق اہل کار کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Load Next Story