پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا 

آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ بھارتی کپتان کے کیرئیر کا آخری میچ تصور کیا جانے لگا


ویب ڈیسک December 31, 2024

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ اور آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری میچ سڈنی ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ بارش کے باعث ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔

مزید پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ''روتو کپتان'' قرار دیدیا

تاہم روہت شرما ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان کب کریں گے اسکا تاحال حتمی وقت سامنے نہیں آیا ہے لیکن سڈنی ٹیسٹ میچ کو انکے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ تصور کیا جارہا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں: روہت جانے کا وقت ہوگیا ہے! بھارتی صحافی کا کپتان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سال جون میں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں